Trainer’s Manual for Minority Councillors (Punjab)

By |2018-11-20T05:48:18+00:00November 23rd, 2017|Democracy and Local Governance|

کسی بھی جمہوری معاشرے کی بقاء اور ترقی کے لئے مقامی حکومتوں کا نظام  انتہائی ضروری تصور کیا جاتا ہے۔ یہ نظام  جہاں معاشرے کے مختلف گروہوں مثلاً مذہبی اقلیتوں،عورتوں، نوجوانوں، کچی آبادیوں اور  دیہاتی لوگوں کو  جمہوری  عمل میں شرکت کے مواقع فراہم کرتا ہے وہیں پر شہریوں کوبنیا دی خدمات اورسہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے ساتھ اُن کے تعلق کو بھی مضبوط کر تا ہے۔

کچھ سیاسی اورانتطامی مسائل کے با وجوداٹھارویں آئینی ترمیم (2010) نےمقامی حکومتوں کیلیے قانون سازی، انتخابات اور دوسری سروسز کےاختیارات صوبوں کو منتقل کر دیے ہیں۔ اس وقت چاروں صوبوں میں مقامی حکومتیں موجود ہیں ۔ اور ان کےمتعلقہ نمائندے بھی ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو ذیادہ سے ذیادہ وسائل،   اختیارات اور استعداد منتقل کر کے مضبوط کیا جائے تا کہ عوام کو مطلوبہ سہولیات میسر ہو سکیں ۔

یہ تربیتی نصاب خصوصی طور پر  نچلی حکومتوں کے اقلیتی نمائندگوں کی صلاحیتِ کار بہتر بنانے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔ مزید برآں یہ تربیتی نصاب اُنکومختصراً ہمارے ریاستی اور مقامی حکومت  کے ڈھانچے اور کردار کے بارے میں بھی انتہائی بنیادی جانکاری دے گا اورساتھ ہی ساتھ یہ بتائے گا کہ کس طرح وہ عوامی مسائل کو سمجھ سکتے ہیں، اُن پر سوچ بچار کر سکتے ہیں اور متحد ہو کراپنی متعلقہ کمیونٹی اوراور جملہ شہریوں کے مسائل حل کرنےکے لئےمنظم ہوکراپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 تاکہ ضلعی سرکاری محکموں کی سروسزمثلاً صفائی، ستھرائی، آب رسانی،  نکاسی، مکانوں، گلیوں کے نظام، بنیادی صحت،  بنیادی تعلیم، تفریح اوردوسرے بہت سی سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے تاکہ شہریوں کی زندگی آسان اورخوشگوار ہو سکے۔ اس سے سماجی انصاف اور ترقی کا راستہ ہموار ہوتا ہےاورعوام میں خوشحا لی آتی  ہے ۔ یہاں پرکچھ چیلنجزاور ان سے نمٹنے کےلئےدرکار حکمت عملی کی بھی ذکر کیا گیا ہے ۔

اِس تربیتی نصاب کو نہایت ہی سادہ اور آسان زبان میں تحریر کیا گیا ہے تاکہ شرکاء اس کو سمجھ کر مقامی حکومتوں کے ذریعے خدمات کی فراہمی کو یقینی اور موثر بنا سکیں۔

View Online

About the Author: