Trainer’s Manual for Youth Councillors (Sindh)

By |2018-11-20T05:44:27+00:00November 24th, 2017|Democracy and Local Governance|

کسی بھی جمہوری معاشرےکی بقاء اورترقی کے لئے مقامی حکومتوں کا نظام انتہائی ضروری تصورکیاجاتا ہے۔ یہ نظام جہاں معاشرے کے مختلف گروہوں مثلاً مذہبی اقلیتوں، نوجوانوں، عورتوں، نوجوانوں، کچی آبادیوں اور  دیہاتی لوگوں کو جمہوری  عمل میں شرکت کے مواقع فراہم کرتا ہے وہیں پر شہریوں کو بنیا دی خدمات اورسہو  لیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے ساتھ اُن کے تعلق کو بھی مضبوط کر تا ہے۔

کچھ سیاسی اور انتطامی مسائل کے با وجود اٹھارویں آئینی ترمیم (2010) نے مقامی حکومتوں کیلیے قانون سازی  ، انتخابات اور دوسری سروسز کےاختیارات صوبوں کومنتقل کردیے ہیں۔ اس وقت چاروں صوبوں میں مقامی حکومتیں موجود ہیں۔ اور ان کے متعلقہ نمائندے بھی ضرورت اس امرکی ہے کہ ان کو ذیادہ سے ذیادہ وسائل،   اختیارات اور استعداد منتقل کرکےمضبوط کیا جائے تا کہ عوام کو مطلوبہ سہولیات میسر ہو سکیں ۔

یہ تربیتی نصاب خصوصی طور پرنچلی سطح کی حکومتوں کے نوجوان نمائندگان کی صلاحیتِ کار بہتر بنانے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔ مزید برآں یہ تربیتی نصاب انکومختصراً ہمارے ریاستی اور مقامی حکومت  کے ڈھانچے اور کردار کے بار ے میں بھی انتہائی بنیادی جانکاری دے گا اور  ساتھ ہی ساتھ  یہ بتائے گا کہ کس طرح  وہ عوامی مسائل کو سمجھ سکتے ہیں، اُن پر سوچ بچار کر سکتے ہیں اور متحد ہوکراپنی متعلقہ کمیونٹی اوراور جملہ شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئےمنظم ج اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 تاکہ ضلعی سرکاری محکموں کی سروسز مثلاً صفائی، ستھرائی، آب رسانی،  نکاسی، مکانوں، گلیوں کے نظام، بنیادی صحت،  بنیادی تعلیم ، تفریح اور دوسرے بہت سی سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے تاکہ شہریوں کی زندگی آسان اورخوشگوار ہو سکے۔ اس سے سماجی انصاف اور ترقی کا راستہ ہموار ہوتا ہےاورعوام میں خوشحا لی آتی  ہے ۔ یہاں پر کچھ چیلنجزاوران سے نمٹنے کےلئے درکار حکمت عملی کی بھی زکر کیا گیا ہے ۔

اِس تربیتی نصاب کو نہایت ہی سادہ اور آسان زبان میں تحریر کیا گیا ہے تاکہ شرکاء اس کو سمجھ کر مقامی حکومتوں کے ذریعے خدمات کی فراہمی کو یقینی اور موثر بنا سکیں

View Online

About the Author: